کویت اردو نیوز : آسٹریلوی حکومت نے بحرالکاہل کے جزائر اور تیمور لیسٹے کے شہریوں کو مستقل رہائشی ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
"ویزا گائیڈ” نے کہا کہ یہ سکیم لاٹری سسٹم کے تحت ہو گی۔ مستقل ویزا کی درخواستیں اہل افراد سے وصول کی جائیں گی۔
اس نئی اسکیم کا بنیادی مقصد متعلقہ علاقے سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آسٹریلیا لانا اور ثقافتی، کاروباری اور تعلیمی تبادلوں کے دائرہ کار کو بڑھانا ہے۔
ویزا رکھنے والوں کے میاں بیوی اور بچوں کو بھی آسٹریلیا میں رہنے کی اجازت ہوگی۔
پالاؤ، پاپوا نیو گنی ، مائیکرونیشیا، فجی، کریباتی، ناورو، جمہوریہ مارشل جزائر، ساموا، تیمور لیسٹی، ٹونگا،سولومن جزائر، تووالو اور وانواتو کے باشندے آسٹریلیا میں مستقل رہائشی ویزا کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں ۔
مستقل ویزا کے لیے درخواست دہندہ کی عمر 18 سے 45 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔
انگریزی بولنے کی صلاحیت کے علاوہ، درخواست دہندگان کی صحت اور کردار کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔