کویت اردو نیوز : جاپانی سائنس دانوں نے پودوں کےدرمیان ہونیوالی ‘گفتگو’ کو کیمرے میں قید کرنے کاحیرت انگیز کام کیا ہے۔
نیچر کمیونیکیشنز جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پودے اپنے اردگرد مادے کے ذرات کو چھوڑ کر ایک دوسرے سے بات چیت کرتے ہیں۔
جاپان کی سائتاما یونیورسٹی کے ماہرین نے یہ دریافت کیا۔
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ یہ پودے اپنے قریب موجود خطرے کو محسوس کرکے ایک دوسرے سے رابطہ کرتے ہیں۔
جاپانی سائنس دانوں نے ایک ویڈیو میں یہ دکھایا ہےکہ پودے ماحول کی طرف سے بھیجے جانیوالے خطرےکےاشاروں پر کیسےرد عمل ظاہرکرتے ہیں۔
محققین نے کہا کہ صحت مند پودے مادہ کی بو کا جواب دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پودے قریبی پودوں کے اخراج کی بو محسوس کرتے ہیں جو کیڑوں یا دیگر وجوہات سے خراب ہوئے ہیں، جس کے بعد مختلف دفاعی نظام فعال ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پودوں کے درمیان رابطہ انہیں ماحولیاتی خطرات سے بچاتا ہے۔
پودوں کے تعاملات کو ریکارڈ کرنے کے لیے، محققین نے پتوں اور کیڑوں سے بھرے کنٹینر سے ایک پمپ منسلک کیا۔
اس کے ساتھ ہی ایک اور ڈبے میں Arabidopsis thaliana نامی پودا تھا جس کے پتے کیڑوں کو کھلائے جاتے تھے۔
پھر یہ دیکھا گیا کہ اسی قسم کے قریبی صحت مند پودے خطرے کے اشاروں پر کیسے رد عمل ظاہر کرتے ہیں۔
انہوں نے کیمرے میں ایک بائیو سینسر شامل کیا جو پودوں کے درمیان رابطے کے لیے استعمال ہونے والے کیلشیم آئنوں کا پتہ لگانے کے لیے سبز روشنی خارج کرتا ہے۔