کویت اردو نیوز : سائبر سیکیورٹی اور نیٹ ورک انجینئرنگ کی ماہر براۃ العنزی نے ای ڈاکٹر متعارف کرایا۔ اس کی مدد سے ڈاکٹر بآسانی ویڈیو لنک کے ذریعے مریضوں کا معائنہ کر سکیں گے اور ایک ہی وقت میں دو مریضوں کا معائنہ کیا جا سکے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق براۃ العنزی نے کہا ہے کہ اگر ڈاکٹر کلینک اے میں ہے تو کلینک بی میں مریض کی صحت کی حالت اسی وقت روبوٹ کے ذریعے معلوم کی جائے گی۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ اس نے جو روبوٹ تیار کیا ہے اس کی مدد سے فارماسسٹ ادویات وصول کر سکے گا اور مریضوں کو ادویات فراہم کر سکے گا۔
روبوٹ سے فنگر پرنٹس کے ذریعے ادویات حاصل کرنے کی سہولت بھی رکھی گئی ہے۔
روبوٹ آئسولیشن وارڈز میں انفیکشن کے پھیلاؤ کو محدود کرنے میں مدد کریں گے جہاں نرسوں کے بجائے روبوٹ کی مدد سے ادویات اور طبی آلات بھیجے جا سکیں گے اور روبوٹ ڈاکٹر کے معاون کا کردار ادا کرے گا۔
العنزی نے بتایا کہ ڈاکٹر روبوٹ کو تیار کرنے میں تین سال لگے۔