کویت اردو نیوز : موبائل فون استعمال کرنے والے ہوشیار رہیں کیونکہ اب صرف ایک مس کال بھی آپ کا موبائل فون ہیک کرسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ آپ کا موبائل فون صرف ایک مس کال سے ہیک کیا جا سکتا ہے یہاں تک کہ آپ کے کلک کیے اور کال وصول کیے بغیر۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی ہیکنگ کو زیرو کلک کہا جاتا ہے جس میں ہیکر صرف مس کال دے کر موبائل فون ہیک کر لیتا ہے۔
انٹرنیٹ اور سائبر سیکیورٹی ایجنسی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال الجزیرہ کے 36 صحافیوں کو اسی طرح کی ہیکنگ کا سامنا کرنا پڑا۔
کینیڈین تنظیم کا کہنا ہے کہ جولائی اور اگست 2020 میں ایک جاسوس ایجنسی نے پیگاس اسپائی ویئر کے ذریعے مذکورہ صحافیوں کے فون ہیک کیے تھے۔
یاد رہے کہ اکتوبر میں گوگل کی خصوصی ٹیم نے مسلسل مانیٹرنگ کے بعد اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں خامی کا پتہ لگایا تھا اور انکشاف کیا تھا کہ سام سنگ ایس 7 کے بعد آنے والے تمام سیٹس، ہواوے اور گوگل کے اپنے فونز میں بھی ایسی سنگین خامی موجود ہے۔ جسکے باعث ہیکرز کے لیے کسی بھی فون تک رسائی حاصل کرنا آسان بناتی ہے۔