کویت اردو نیوز : مصنوعی ذہانت کے نظام نے اس خیال کو غلط ثابت کردیا کہ تمام انسانی انگلیوں کے نشانات منفرد ہوتے ہیں۔
دیرینہ عقیدہ کے مطابق اگر کوئی مجرم جائے وقوعہ پر انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے نشانات چھوڑ دے تو دونوں کے درمیان کوئی تعلق قائم نہیں ہو سکتا۔
اس خیال کو غلط ثابت کرنے میں کامیابی اس وقت ملی جب امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا مصنوعی ذہانت ایک ہی شخص کے بظاہر بالکل مختلف فنگر پرنٹس کے درمیان کسی تعلق کا پتہ لگا سکتی ہے۔
اس خیال کو جانچنے کے لیے، گب گو نامی ایک انجینئرنگ گریجویٹ نےایک کمپیوٹرکو 60،000 فنگر پرنٹ کے جوڑوں کے ساتھ پیش کیا۔
کچھ معاملات میں، نشانات ایک شخص کے ہاتھ کی دو مختلف انگلیوں سے تھے، جبکہ کچھ معاملات میں، نشانات دوسرے لوگوں کے تھے.
وقت گزرنے کے ساتھ، کمپیوٹر نے ان منفرد پرنٹس کی نشاندہی کی جو بظاہر دو مختلف انگلیوں کے نشان تھے لیکن ایک ہی ہاتھ سے تعلق رکھتے تھے، ایسا کچھ جو پہلے کبھی نہیں کیا گیا تھا۔
سائنس ایڈوانسز نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں، گب گو اور ان کے ساتھیوں نے کہا، ’’ہماری اہم دریافت ایک ہی شخص کے مختلف انگلیوں کے نشانات کے درمیان مماثلت ہے۔‘‘ یہ نتائج انگلیوں کے تمام مجموعوں کے لیے یکساں ہیں، چاہے انگلیوں کا تعلق ایک ہی شخص کے مختلف ہاتھوں سے ہو ۔
تحقیقی نتائج کو ابتدائی طور پر ایک جریدے نے مسترد کر دیا تھا۔ جریدے کے ایڈیٹر نے کہا کہ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ ہر فنگر پرنٹ مختلف ہوتا ہے، اس لیے فنگر پرنٹس کا میچ کرنا ممکن نہیں، چاہے وہ ایک ہی شخص کے کیوں نہ ہوں۔