کویت اردو نیوز : اسٹوریز اب ہر سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپ کا لازمی حصہ ہیں، جس سے صارفین اپنے روزمرہ کے لمحات دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔
یہ اسٹوریز 24 گھنٹے کے بعد خود بخود ختم ہو جاتی ہیں۔ واٹس ایپ میں اسٹوریز کو اسٹیٹس کے طور پر شامل کیا گیا ہے اور اچھی خبر یہ ہے کہ اب آپ واٹس ایپ کے ویب ورژن پر اپنے دوستوں کے ساتھ اسٹیٹس شیئر کرسکتے ہیں۔
واٹس ایپ کے ویب ورژن پر تصاویر، ویڈیوز اور ٹیکسٹ کو اسٹیٹس کے طور پر شیئر کرنا ممکن ہے۔
جب کوئی صارف ویب ورژن پر اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرتا ہے تو اس کی پروفائل فوٹو پر ایک سبز رنگ نظر آئے گا، جس پر کلک کرکے اسٹیٹس کو دیکھا جاسکتا ہے۔
WABetainfo کی اطلاع ہے کہ یہ نیا فیچر ویب ورژن کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق لاکھوں لوگ واٹس ایپ کا ویب ورژن استعمال کرتے ہیں اور یہ زیادہ تر دفتری مقاصد کیلیے استعمال ہوتا ہے۔
اگر آپ اس نئے فیچر کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ ویب کے اوپر بائیں جانب اسٹیٹس آئیکون پر کلک کریں اور مائی اسٹیٹس کو منتخب کریں۔
ایسا کرنے سے نیچے تصاویر اور ویڈیوز اور متن کے اختیارات سامنے آئیں گے۔
اسٹیٹس فیچر کو بہت سے لوگ استعمال کرتے ہیں اور اس لیے تبدیلیاں مسلسل کی جاتی ہیں۔
کچھ عرصہ قبل واٹس ایپ میں وائس اسٹیٹس فیچر بھی متعارف کرایا گیا تھا اور اب ویب ورژن میں بھی اسٹیٹس فیچر شامل کیا جارہا ہے۔
جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر صرف بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک تمام صارفین کیلیے دستیاب ہوگا۔