کویت اردو نیوز : واٹس ایپ نے اکتوبر میں ایک فون میں 2 اکاؤنٹس استعمال کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔اب یہ فیچر تقریباً تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
نوٹ کریں کہ اس سے قبل میٹا کی ملکیت والی میسجنگ ایپ صارفین کو ایک فون پر ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت دیتی تھی۔ لیکن اب ایک فون میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس کا استعمال ممکن ہے۔
یہ فیچر ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو دفتری سرگرمیوں کے لیے بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں، ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ کے ساتھ وہ دفتری اور ذاتی زندگی کے لیے الگ الگ اکاؤنٹ استعمال کر سکیں گے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کیلیے فون میں ڈوئل سم سپورٹ کاہونا ضروری ہے تاکہ 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس کیلیے 2 مختلف نمبر استعمال کیےجا سکیں۔
اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر فیچر استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز کھولیں اور اپنے نام کے ساتھ والے ڈراپ ڈاؤن ایرو پر کلک کریں۔
وہاں ایڈ اکاؤنٹ کا آپشن منتخب کریں اور اپنا دوسرا فون نمبر درج کریں اور اگلا پر کلک کریں۔
اس کے بعد ایس ایم ایس کے ذریعے 6 ہندسوں کا کوڈ موصول ہوگا اور کوڈ ٹائپ کرنے کے بعد پروفائل کا نام اور پروفائل فوٹو منتخب کریں۔
اس سے آپ کا دوسرا اکاؤنٹ بن جائے گا۔
آئی فون پر طریقہ کار تقریباً ایک جیسا ہے، لیکن جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے، یہ فیچر صرف ڈوئل سم سپورٹ والے فونز میں کام کرتا ہے۔
ایپل نے حالیہ برسوں میں بہت کم آئی فونز میں ڈوئل سم سپورٹ فراہم کی ہے۔