کویت اردو نیوز : تھائی لینڈ کے ایک ہوائی اڈے پر ٹیک آف سے چند لمحے پہلے، ایک کینیڈین مسافر نے طیارے کا ہنگامی دروازہ کھولا۔ دروازہ کھلتے ہی ایمرجنسی لینڈنگ کے لیے استعمال ہونے والی سلائیڈ بھی کھل گئی۔
چیانگ مائی ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ نہ صرف متعلقہ پرواز میں تاخیر ہوئی بلکہ بارہ دیگر پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔
کینیڈین سیاح کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے وکیل نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ ہوش میں نہیں تھا اور اس نے لاعلمی یا ذہنی حالت کے باعث دروازہ کھولا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈین سیاح نے ایمرجنسی دروازہ کھولنے کا اعتراف کیا۔ ساتھ ہی اس نے کہا کہ اس نے گھبراہٹ میں دروازہ کھولا کیونکہ اسے لگا کہ کچھ لوگ اس کا پیچھا کر رہے ہیں اور اسے گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔
ہنگامی دروازہ کھولنے کے بعد، طیارے کو واپس ٹرمینل پر لے جایا گیا جہاں تمام حفاظتی طریقہ کار کے تحت طیارے کی اسکریننگ کی گئی۔ نئی کلیئرنس ملنے کے بعد پرواز کو اتار لیا گیا۔
پرواز میں موجود ایک مسافر ایننیا ٹانگٹوئے نے بتایا کہ جب ایمرجنسی دروازہ کھولا گیا تو طیارے میں سوار افراد بدحواسی کا شکار ہوگئے ۔
گزشتہ ماہ ایک ہوائی مسافر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے رن وے پر کھڑے طیارے کا دروازہ کھولا اور اس پر چلنا شروع کر دیا۔ گوئٹے مالا جانے والی پرواز ایئر کنڈیشننگ سسٹم کی خرابی یا پانی کی کمی کے باعث کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی تھی ۔