کویت اردو نیوز: سعودی وزارت حج و عمرہ نے داخلی عازمین حج کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی جو حج کرنے کے اہل ہیں وہ وزارت کی ویب سائٹ یا نسک ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
وزارت حج و عمرہ نے اس سال داخلی عازمین کے لیے 4 پیکج متعارف کرائے ہیں۔ داخلی عازمین حج کے لیے سب سے سستا پیکج 4099.75 ریال ہے جس میں واٹ بھی شامل ہے۔
دوسرا حج پیکج بشمول واٹ 8092.55 ریال اور تیسرا پیکیج 10366.10 ریال کا ہے جس میں عازمین کو جدید خیموں میں رہائش کے ساتھ لگژری سروس فراہم کی جائے گی۔
جبکہ چوتھا اور آخری حج پیکج 13265.25 ریال ہے جس میں واٹ شامل ہے، ان افراد کو جمرات پل کے قریب منی ٹاور میں رہائش فراہم کی جائے گی۔
Related posts:
قطر کی عدالت نے آٹھ ہندوستانیوں کو سزائے موت سنادی
سعودی لیبر حکام نے خلاف ورزیوں اور جرمانوں کی فہرست میں ترمیم کردی
ایک اور بھارتی کالج نے مسلمان خواتین کے حجاب پر پابندی عائد کردی
بد عنوانی پر میاں بیوی کو 66 سال قید اور جرمانہ
سعودی عرب: توہین آمیز ریمارکس پر ایکسپیٹ ٹیچر کو برطرف کر دیا گیا
دبئی شہر کو آلودگی سے پاک بنانے کیلئے بڑے منصوبوں کا اعلان
بحرین نے کنگ فش کے شکار پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی
دبئی: مکڈونلڈز نے مکمل خواتین سٹاف رکھنے والا پہلا منفرد ریستوران کھول دیا