کویت اردو نیوز : رمضان کب شروع ہوگا، ماہ صیام کی اہم تاریخیں سامنے آ گئیں ۔
پاکستان میں اس سال رمضان المبارک کا آغاز 10 یا 11 مارچ سے ہوگا۔ اس بار رمضان 29 یا 30 دن کا ہو سکتا ہے۔ اس کا دار و مدار رویت ہلال پر ہے ۔رمضان المبارک 9 یا 10 اپریل کو ختم ہو جائے گا۔ لیلۃ القدر رمضان کے آخری عشرے میں کسی بھی طاق رات کو ہو سکتی ہے۔
پاکستان میں عام طور پر لوگ 26ویں روزے کے بعد شروع ہونے والی رات کو شب قدر سمجھتے ہیں۔ عیدالفطر 10 یا 11 اپریل کو ہوسکتی ہے ، اس کا دارمدار بھی ہلال کے چاند پر ہے۔
کنگز کالج لندن کے انسٹی ٹیوٹ آف سائیکاٹری (نفسیات)، سائیکالوجی اینڈ نیورو سائنسز کی ایک نئی تحقیق کے مطابق روزہ دماغی طاقت کو بڑھاتا ہے، یادداشت کو بہتر بناتا ہے اور نئے ‘ہپپوکیمپل’ نیورونز بناتا ہے، جو اعصابی بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق روزے کے دوران ذہنی تناؤ کم کرنے کے علاوہ نئے نیورونز پیدا ہوتے ہیں جو یادداشت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
محققین کے مطابق روزے سے توجہ مرکوز کرنے، تناؤ کو کم کرنے، سیکھنے اور یادداشت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے اور رمضان ڈیمینشیا اور الزائمر جیسی خطرناک بیماریوں سے بچاؤ میں بھی بہت مفید ہے۔