کویت اردو نیوز : عالمی سائبر سیکیورٹی کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ فیس بک کے لاکھوں اکاؤنٹس کا ڈیٹا آن لائن لیک ہو گیا ہے۔
بڑے پیمانے پر ڈیٹا لیک ہونے میں 200,000 سے زائد صارفین کے فون نمبرز، ای میل ایڈریسز اور نجی معلومات شامل تھیں، جنہیں سائبر کرائمینلز کو نئے فراڈ کرنے کے لیے فروخت کیا جا سکتا ہے۔
eSet نامی کمپنی کے گلوبل سائبر سیکیورٹی ایڈوائزر جیک مور نے فیس بک صارفین کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ
اگر آپ کو فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہونے کا ذرا سا بھی شبہ ہے تو فوراً اپنا پاس ورڈ تبدیل کر لیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈیٹا لیک ہوجانے سے فیسبک صارفین کو جعلی پیغامات اور ای میلز، حساس نجی معلومات کی چوری اور سائبر حملوں کے سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ فیسبک صارفین کا ڈیٹا ‘انٹیل بروکر’ نامی ایک معروف سائبر مجرم نے ہیکنگ فورم پر پوسٹ کیا تھا۔
پوسٹ میں، IntelBroker نے دعویٰ کیا کہ اکتوبر 2023 میں، ایک سائبر کرائمین نے فیس بک کی کلاؤڈ سروسز کی نگرانی کرنے والےنے دو لاکھ اندراجات کا جزوی ڈیٹا بیس چرا لیا۔
لیک ہونے والے ڈیٹا میں نام، فیس بک آئی ڈی فون نمبر، ای میل ایڈریس اور فیس بک پروفائل کی معلومات سمیت بہت سی نجی معلومات تھیں۔