کویت اردو نیوز : متحدہ عرب امارات کے حکام نے مختلف ممالک کے ہنر مند افراد کو ‘گرین اقامہ’ جاری کرنےکے قواعد و ضوابط کا اعلان کیا ہے۔
افرادی قوت اور شہریت کی وزارت نے کہا ہے کہ ایسے ہنر مند غیر ملکی جو اپنے پیشے میں تکنیکی مہارت رکھتے ہیں اگر وہ چار شرائط پر پورا اترتے ہیں تو وہ گرین اقامہ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
ایمریٹس فیڈرل اتھارٹی برائے شہریت برائے گرین اقامہ کی جانب سے مقرر کردہ شرائط کے مطابق، مقررہ معیار پر پورا اترنے والے ہنر مند افراد کو بغیر کسی مقامی اسپانسر کے گرین اقامہ جاری کیا جائے گا۔
گرین اقامہ حاصل کرنے کے خواہشمند کی تعلیمی قابلیت کم از کم گریجویشن ہونی چاہیے جبکہ کم از کم تنخواہ 15 ہزار درہم یا اس کے مساوی غیر ملکی کرنسی ہونی چاہیے۔
مقررہ شرائط کے ساتھ، امیدوار کے پاس امارات میں ایک درست ورک پرمٹ ہونا چاہیے جو اس کے پیشے سے متعلق معاہدے کے مطابق ہو۔ گرین اقامہ کے امیدواروں کا تعلق وزارت کی طرف سے جاری کردہ سکلڈ پرسنز کیٹیگری نمبر ایک، دو یا تین سے ہے۔