کویت اردو نیوز،14جون: دبئی کورٹ نے بٹ کوائن کا ایک کروڑ درہم مالیت کا فراڈ میں ملوث ایک گینگ کے پاکستانی سرغنہ اور 6 دیگر اراکین پر مشتمل بنگلہ دیشی شہریوں کو سزا سنا دی ۔
اماراتی عدالت کی طرف سے ملزمان کو فی کس 3لاکھ 21ہزار درہم (تقریباً2کروڑ 51لاکھ روپے) جرمانہ کیا گیا ہے، جنکی عمریں 24سے 46سال کے درمیان ہیں۔
اس گینگ کے ملزمان نے 180 اماراتی شہریوں اور دیگر غیر ملکی افراد کو بھی لوٹا تھا، جن کے خلاف گزشتہ سال دسمبر میں المراقبت پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی۔
کورٹ نے اس جرم میں ملوث مجرمان پر 20ہزار درہم فی کس اضافی جرمانہ بھی عائد کیا۔
یہ لوگ ٹک ٹاک ویڈیوز کے ذریعے لوگوں کو ڈیجیٹل کرنسی میں انوسٹمنٹ کی ترغیب دیتے تاکہ ان سے رقوم ہتھیاسکیں۔
اینٹی اکنامک کرائم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے عدالت میں جمع کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس گینگ نے 3 ہزار بنگلہ دیشیوں سے بھی رقم ہتھیائی ہے۔