کویت اردو نیوز : فلکیاتی اندازوں کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 11 مارچ 2024 بروز پیر سے شروع ہو سکتا ہے جبکہ عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔
متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے سے قبل عید الفطر 2024 کی تعطیلات کا ایک عارضی منصوبہ سامنے آیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 30 دن تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کے باعث سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کو چھ دن کی چھٹیاں ہوں گی۔
یاد رہے کہ یو اے ای میں رمضان المبارک کا چاند 10 مارچ کو نظر آنے کا واضح امکان ہے اور اگر اسی روز چاند نظر آ جاتا ہے تو پہلا روزہ 11 مارچ کو ہوگا۔
اسلامی کیلنڈر کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات 29 رمضان سے 3 شوال تک ہیں۔ اگر عید الفطر بدھ 10 اپریل 2024 ء کو آتی ہے، جس میں منگل 9 اپریل 29 رمضان اور جمعہ المبارک 12 اپریل کوگریگورین کیلنڈرمیں شوال 3 کےطور پرشامل ہے، تو شہری 9 اپریل بروز منگل سے جمعہ 12 اپریل تک چھٹی کا لطف اٹھائیں گے۔
ممکنہ تعطیل کا دورانیہ 13 اپریل بروز ہفتہ، اس کے بعد اتوار کو ختم ہو سکتا ہے۔ اس طرح ملازمین کو 6 دن کی چھٹی مل سکتی ہے۔
یاد رہے کہ یو اے ای میں رمضان المبارک کا دورانیہ ابتدائی طور پر تقریباً 13 گھنٹے 45 منٹ پر مشتمل ہوتا ہے جو بتدریج بڑھ کر ماہ رمضان کے اختتام تک تقریباً 14 گھنٹے 25 منٹ تک پہنچ جاتا ہے۔