کویت اردو نیوز ، 29 ستمبر 2023 : میگا پروجیکٹ ڈویلپر ریڈ سی گلوبل نے ایک نئی شراکت داری کا اعلان کیا ہے ، جو سعودی عرب کو کشتی رانی کی ایک بہت بڑی منزل کے طور پر قائم کرنے کیلیے موناکو کی مہارت سےاستفادہ کرےگی۔
موناکو مرینا مینجمنٹ یا ایم 3 کے ساتھ نئی شراکت داری ریڈ سی گلوبل کےامالاکشتی رانی کلب ان معیارات پر پورا اترنے میں مدد کرے گی جو لا بیلے کلاس ڈیسٹینیشن سرٹیفیکیشن حاصل کرنےلیے ضروری ہوتا ہے ۔
ایم 3 کے سی ای او جوس مارکو کیسلینی کا کہنا ہے کہ "تجدیدی سیاحت کیلیے ریڈ سی گلوبل کاتصور کشتی رانی کو فروغ دینے کے ہمارے مشن کا آئینہ دار ہے۔ ہم ان عزائم کو قائم کرنے اور مل کر کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں تاکہ امالایاٹ کلب اور سعودی عرب کوعالمی کشتی رانی کی منزل پر لایا جا سکے ۔
لابیلےکلاس ڈیسٹینیشن سرٹیفیکیٹ یاٹ کلب ڈی مناکوکی ملکیت ہے اور اس کےزیرِ انتظام چلایاجاتا ہے اور یہ بحری آداب و اخلاقیات اور ماحولیاتی تحفظ کی گہری تفہیم کا مظاہرہ کرنےوالی کشتی رانی منازل کو دیاجاتاہے۔
ایم 3 کے ساتھ معاہدے میں بھرتی میں معاونت ، کشتی رانی اکیڈمی کی تشکیل، تربیت ، اراکین، کیڈٹس اور نوجوانوں کے لیے دوطرفہ اور موسمی مواقع فراہم کرنا بھی شامل ہے۔
ریڈسی گلوبل گروپ کے سی ای او جان پگانونےکہاہے کہ "اس شراکت داری میں جوچیز میرے لیے سب سے اہم اور زیادہ خوشی کا باعث ہےوہ علم اور تربیت کی منتقلی کا موقع ہے۔ سعودی عرب کے شہریوں کو بااختیار بنانا ہماری تجدیدی حکمتِ عملی کا مرکز ہے اور ہمارے میرینا ملازمین امالا اور مناکو دونوں میں بہترین درجےکی تربیت پا رہے ہیں ۔
امالاکاپہلامرحلہ جس کاافتتاح 2025 ءمیں ہو گا، 1,200ہوٹل پیش کرنےوالی 8 سیرگاہوں پرمشتمل ہے۔ ایک بار مکمل ہو جانے کے بعد امالا 29 ہوٹلز میں 3,900 سے زیادہ کمرے اور تقریباً 1,200 پرتعیش رہائشی ولاز، اسٹیٹ ہومز اور اپارٹمنٹس کا مسکن ہو گا جو اعلیٰ درجے کی ریٹیل، خور و نوش، تندرستی، تفریحی سہولیات اور گھڑ سواری سے آراستہ ہو گا ۔