کویت اردو نیوز : کیا آپ کومعلوم ہے کہ زمین کا قدیم ترین پانی کہاں پر واقع ہے ، اگر نہیں تو ہم آپ کو اس بارے میں آگاہ کرتے ہیں ۔
ایک سائنسدان نے زمین پر اب تک کا سب سے قدیم پانی دریافت کرلیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پروفیسر باربرا شیروڈ لالر 2016 میں کینیڈا کی ایک کان کا مطالعہ کرنے والے ماہرین ارضیات کی ٹیم کی قیادت کر رہی تھیں جب انہوں نے یہ انتہائی حیرت انگیزپانی دریافت کیاتھا ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زمین کی سطح سے تقریباً تین کلومیٹر نیچے بہنے والا پانی 1.5 بلین سے 2.6 بلین سال پرانا ہے، جس سے یہ دنیا میں پایا جانے والا قدیم ترین پانی ہے۔
اس حوالے سے پروفیسر شیروڈ لالر کا کہنا تھا کہ جب لوگ اس پانی کے بارے میں سوچتے ہیں تو وہ سمجھتے ہیں کہ یہ چٹان کے اندر پانی کی تھوڑی مقدار ہو گی، لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس قدیم پانی کا ذائقہ سمندر کے پانی کے مقابلے میں کڑوا اور بہت زیادہ کھارا تھا لیکن یہ حیرت کی بات نہیں کہ پرانا اور اربوں سال پرانا پانی کھارا ہے۔