کویت اردو نیوز : آپ نے جادوئی آئینے کی کہانیاں سنی ہوں گی، لیکن کیا آپ اسے حقیقی زندگی میں استعمال کرنا چاہیں گے ؟ اگر ہاں، تو آپ کو بی مائنڈ نامی سمارٹ آئینہ ضرور پسند آئے گا۔
Barracuda نامی کمپنی نے یہ ‘جادوئی’ آئینہ تیار کیا ہے جسے لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرانکس شو (CES) کے دوران متعارف کرایا گیا تھا۔
لیکن یہ آئینہ کس قسم کی جادوئی خصوصیات سے لیس ہے؟
آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ یہ سمارٹ آئینہ آپ کے عکس کو دیکھ کر ہی تناؤ یا ڈپریشن جیسی بیماریوں کے بارے میں بتا سکتا ہے۔
یہ آئینہ نہ صرف آپ کی دماغی حالت کی نشاندہی کر سکتا ہے بلکہ ایسی مشقیں اور سرگرمیاں بھی تجویز کرتا ہے جو ذہنی تناؤ یا افسردگی کو کم کر سکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ آئینہ مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی پر مبنی Care OS آپریٹنگ سسٹم کا استعمال کرتا ہے۔
یہ AI سسٹم تاثرات، بولے جانے والے الفاظ اور اشاروں کو سمجھ سکتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ یہ صارف کے مزاج کو حقیقی وقت میں محسوس کرتا ہے تاکہ ذہنی مسائل کا پتہ چل سکے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ آئینہ ہے جسے دماغی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس آئینہ کو کہیں بھی لٹکایا جا سکتا ہے اور اس میں موجود عکس کو دیکھ کر ذہن کی روزانہ کی حالت کو جانچنا ممکن ہے۔
لیکن اس کے ساتھ ساتھ، کسی بھی سکرین کو CareOS کے ذریعے سمارٹ آئینے میں تبدیل کرنا ممکن ہے، جبکہ فریق ثالث کے پروگراموں تک رسائی فراہم کرتا ہے۔
کمپنی نے کہا کہ صارفین کی پرائیویسی کو ترجیح دی گئی ہے اور ڈیٹا کی دوسروں تک رسائی نہیں ہو سکتی۔
کمپنی کے سی ای او، تھامس سیورل نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کو صحت میں انقلاب لانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جس سے لاکھوں زندگیوں کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ذہنی حالت کا جسمانی صحت پر واضح اثر پڑتا ہے اور اس میں بہتری آنے سے مختلف مسائل سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔