کویت اردو نیوز : عام طور پر پھلوں کو دھو کر کھایا جاتا ہے، کچھ انہیں ٹھنڈا کھاتے ہیں اور کچھ کریم میں ڈال کر کھاتے ہیں۔ ہندوستان میں انگوروں کو ایک میٹھی ڈش بنانے کے لیے تیل میں پکایا جاتا ہے، جسے مہمانوں کو پیش کیا جاتا ہے۔
لیکن کیا آپ نے کبھی فروٹ فرائی کرکے کسی نئی ڈش کے بارے میں سنا ہے؟ ایسا ہی کچھ بھارت میں ہوا ہے، اس انوکھی ڈش نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔
سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں انوکھی ڈش بیان کی گئی ہے جو ہر کسی کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پین میں ابلتے ہوئے تیل میں پہلے انگور ڈالے جا رہے ہیں، جیسے ہی انگور ابلتے ہوئے تیل میں گئے تو ان کا رنگ بھی بدلنا شروع ہو گیا۔
جس کے بعد چھلنی کی مدد سے انگوروں کو پانی میں ڈال دیا گیا۔ پہلے تو ایسا لگتا تھا جیسے انگور اچار میں استعمال ہوں گے۔
البتہ انگوروں کو مکسچر گرائنڈر میں ڈال کر اس میں بادام، کاجو، تل، دودھ ملایا گیا، پھر اس میں دیسی گھی اور چینی ڈالی گئی۔
اسکے بعد سوجی کےآمیزے میں انگورکامکسچر ملایا گیا، جس کوخوب اچھی طرح مکس کیاگیا اور پھرتھوڑا سا اوردودھ ملادیا گیا۔
جس کے بعد یہ ڈش کچھ حلوے کی طرح بن گئی، یہ سویٹ ڈش درحقیقت مقامی طور پر بہت مقبول ہے، جو مہمانوں کو پیش کی جاتی ہے، جب کہ اسے خاص مواقع پر بھی بنایا جاتا ہے۔
اس بات پر صارفین نے حیرت کا اظہار بھی کیا، ایک صارف نے لکھا کہ یہ کھانے کا مکمل ضیاع ہے، یہ کھانا پکانا نہیں ہے۔
جب کہ ایک اور صارف نے لکھا کہ پھل کبھی نہیں تلے جاتے، جو فرائی کیا جاتا ہے وہ سبزی ہے پھل نہیں، یہ خطرناک کیمیکل ری ایکشن کا باعث بنے گا۔
ایک اور صارف نے کہا کہ بیچارہ انگور! اسے قبل از وقت دردناک موت کہتے ہیں۔