کویت اردو نیوز : امریکہ میں جارج راجرز کلارک میموریل پل پر پھنسی ٹرک ڈرائیور کو بچانے کی ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ کینٹکی کے شہر لوئس ول میں پیش آیا جہاں دریائے اوہائیو پر واقع ’جارج راجرز کلارک میموریل برج‘ پر ایک ٹرک ٹکرا کر پل کی حفاظتی باڑ میں گھس گیا اور اس کا آدھا حصہ ہوا میں معلق ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرک ڈرائیور ایک خاتون تھی، اور وہ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی ہوا میں معلق تھی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ہوا میں لٹکی خاتون کو بچا لیا جس کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔
اس حادثے میں تین دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، اور ان کے ڈرائیوروں کو فوری طبی امداد کیلیے اسپتال لے جایا گیا۔