کویت اردو نیوز : بھارت میں دل کا دورہ پڑنے سے مرنے والے شوہر کی بیوی نے خودکشی کر کے اپنی جان لے لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کوئی یہ بات سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان خوبرو جوڑے کی زندگی اس طرح ختم ہو جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جب ابھیشیک کی میت گھر میں لائی گئی تو پورے گھر میں کہرام مچ گیا اور انجلی اپنے شوہر کی موت کا درد برداشت نہ کر سکی، اس نے اپنے فلیٹ کی 7 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کی جان لے لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک اور انجلی گزشتہ سال 30 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ یہ جوڑا کل چڑیا گھر گیا جہاں ابھیشیک کو سینے میں کچھ درد محسوس ہوا، جس کے بعد انجلی نے اپنے دیگر دوستوں کو بلایا اور وہ اس کے شوہر کو وہاں سے لے گئے۔ شوہر کو طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا۔