کویت اردو نیوز : روس کا اپنی فوج کےحق میں بڑافیصلہ آگیا ؛ روسی پارلیمنٹ نےفوج کیخلاف بولنے پرجائیدادضبط کرنےکاقانون منظور کرلیا۔
روس میں فوج کے خلاف بولنے پر جائیداد ضبط کرنے کا قانون منظور کر لیا گیا۔ روسی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے اس قانون کی منظوری دے دی ہے ۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج کے خلاف جان بوجھ کر جھوٹی خبریں پھیلانے والے اور روس پر پابندیوں کا مطالبہ کرنے والے قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ قانون کے مطابق بیرون ملک بیٹھ کر روسی فوج کے خلاف بات کرنے والوں کی جائیداد ضبط کر لی جائے گی۔
روسی پارلیمنٹ کے منظور کردہ قانون کے مطابق ان تمام افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جنہوں نے ملک چھوڑ کر یوکرائن کی جنگ پر تنقید کی ہے، ساتھ ہی روس میں گھروں اور اپارٹمنٹس سے ہونے والی آمدنی سے گزارہ بھی کر رہے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق روسی پارلیمنٹ میں فوجی مخالفین کے خلاف کارروائی کے قانون کے حق میں 395 اور مخالفت میں صرف 3 ووٹ پڑے۔