کویت اردو نیوز : معروف سمارٹ فون بنانے والی کمپنی Tecno نے پچھلے سال ایک جدید رول ایبل فون کا تصور متعارف کرایا تھا جسے Phantom Ultimate کہا جاتا ہے، جس نے اب ایک پروٹو ٹائپ کی شکل اختیار کر لی ہے۔
Phantom Ultimate کے اس پروٹو ٹائپ نے موبائل ورلڈ کانگریس (MWC) میں دھوم مچا دی ہے۔
اس کا ڈسپلے 6.55 انچ اسکرین پر مشتمل ہے جسے بٹن کے ذریعے مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔ اسکرین کا سائز صرف 1.3 سیکنڈ میں 7.11 انچ تک بڑھ جاتا ہے۔ جب فون واپس فولڈ کیا جاتا ہے، تو اس کی اسکرین واپس لوٹ جاتی ہے۔
اس کا یوزر انٹرفیس رولنگ کے دوران بھی اچھا کام کرتا ہے۔ ٹیکنو فینٹم الٹیمیٹ کی سکرین پیچھے کی طرف گھوم سکتی ہے۔
یہ فون 9.93mm کی موٹائی کے ساتھ سب سے پتلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون آپشنز میں سے ایک ہے۔
فولڈ ایبل فونزکیطرح، فینٹم الٹیمیٹ بھی اپنےیوزر انٹرفیس کو تبدیل کرنیوالی اسکرین کےگردایڈجسٹ کرنیکے قابل ہے۔ اسکرین کے پھیلنے یا پھر سکڑنے پر انٹرفیس اور ایپس رول کرسکتے ہیں۔
فی الحال یہ فون صرف ایک پروٹو ٹائپ ہے اور فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہے۔