کویت اردو نیوز :نیشنل گارڈ کمانڈ نے اتوار کو بتایا ہے کہ شارجہ کے ساحل پر کشتی الٹنے کے بعد چار افراد کو بچا لیا گیا،
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، اتھارٹی نے کہا کہ کوسٹ گارڈ نے حمریہ پورٹ سے 17 ناٹیکل میل کے فاصلے پر کامیابی سے ریسکیو آپریشن کیا، جس میں متحدہ عرب امارات کے ایک شہری اور تین ایشیائی شہریوں کو بچایا گیا۔
اس سے قبل دبئی پولیس نے آٹھ ملاحوں کو بچایا تھا جب ان کی کشتی تجارتی مال بردار جہاز سے ٹکرا گئی ۔
ملاحوں کو پورٹس پولیس اسٹیشن اور ایئر ونگ سینٹر نے بچایا۔ اس واقعے کے نتیجے میں ماہی گیروں کی کشتی تباہ ہو گئی اور عملے کے تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایئرلفٹ کے ذریعے دبئی کے راشد ہسپتال میں علاج کے لیے لے جایا گیا۔
پورٹس پولیس سٹیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ڈاکٹر حسن سہیل السویدی نے بتایا کہ یہ واقعہ "رات گئے” اس وقت پیش آیا جب ایک تجارتی مال بردار جہاز ماہی گیروں کی کشتی سے ٹکرا گیا جو آٹھ ملاحوں کو لے کر دبئی کے فش مارکیٹ واٹر فرنٹ کی طرف جا رہی تھی ۔