کویت اردو نیوز : مدینہ ریجن کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے نئے تاریخی اور تفریحی منصوبے بدر روڈ کا افتتاح کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افتتاحی تقریب میں حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ اور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ انجینئر فہد البلیحشی نے بھی شرکت کی۔
مدینہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان کو اس منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ بدر روڈ پر 40 سے زائد تاریخی مقامات ہیں جو جنگ بدر سے منسلک ہیں۔
بدر روڈ منصوبہ پیدل سفر اور ایڈونچر کے شوقین افراد کو قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایک مناسب اور انتہائی پرسکون ماحول فراہم کرے گا۔
"بدر روڈ” منصوبہ زائرین کو پیدل پگڈنڈی اور اونٹوں پر سوار تاریخی بدر کے مقام تک لے جائے گا۔
بدر کا راستہ کے پہلے سفر میں سعودی عرب، امریکہ،، انڈونیشیا، مصر،کینیڈا، برطانیہ، ملائیشیا، جرمنی اور لبنان سے 25 افراد نے شرکت کی۔
بدر کا راستہ 175 کلومیٹر طویل ہے اور یہ 25 دیہی علاقوں پر بھی محیط ہے۔ اونٹوں پر سیر و تفریح کرنے کے لیے 4 روزہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں پہلے دن وادی الملا میں، دوسرے دن برروحہ میں، تیسرے دن خفیر الحزامی میں اور چوتھے دن وادی ظفران میں رات گزارنی ہے۔