کویت اردو نیوز : غیرمعمولی گول گھومنے والے مینڈھوں کےبارے میں سائنس کا دلچسپ انکشاف، جس نے صارفین کو حیران کر دیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جانوروں کا گول چکر میں گھومنے کا خاص عمل درحقیقت ایک بیماری کی وجہ سے ہوتا ہے، جس میں بیماری کے اختتام پر جانور مر جاتا ہے۔
Listeriosis میں جانور غیر معمولی حرکت کرتا پایا جاتا ہے، یہ بیماری مٹی، خوراک یا فضلے سے پھیل سکتی ہے، جب کہ اس بیماری کی ابتدائی علامات میں جانوروں کی خوراک کا کم استعمال، سستی اور ذہنی دباؤ شامل ہے۔جس سے جانور بیمار ہو جاتا ہے۔
ایک اور طبی حالت ماس ہسٹیریا بھی جانوروں میں اس صورتحال کا باعث بنتی ہے جس میں جانور بے چینی کا شکار ہوتا ہے جب کہ اسے بیماری کی علامت کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔
اس بیماری سے جانور کا بچنا مشکل ہے، جانور 2 دن میں مر جائے گا، تاہم انتہائی نگہداشت سے جانور کو اس بیماری سے بچانا ممکن بنایاجاسکتا ہے۔