کویت اردو نیوز ، 13 اکتوبر 2023: بھارت میں خاتون رکشہ ڈرائیور نے پولیس اہلکار کو چپل سے مارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون رکشہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر ٹریفک پولیس اہلکار کو چپل سے مارنا شروع کر دیا جب افسر نے اسے رکشہ ہٹانے کو کہا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ یہ واقعہ منگل کو غازی آباد میں اس وقت پیش آیا جب ٹریفک پولیس افسر وجے کانت سنگھ نے ہیڈ کانسٹیبل دلیپ کمار کے ساتھ مل کر خاتون سے کہا کہ وہ اپنا ای رکشہ کسی دوسری جگہ لے جائے کیونکہ وہاں ٹریفک جام ہو جائے گا۔
خاتون نے غصے میں آکر پولیس اہلکار کو چپل سے مارنا شروع کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے ایک وائرلیس سیٹ کو سڑک پر پھینک کر اسے بھی نقصان پہنچایا۔
ایڈیشنل ڈی سی پی ٹریفک رامانند کشواہا کے مطابق متھیلیش نے گالی گلوچ کا استعمال کیا اور موقع سے فرار ہوگئی ۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک ایس آئی سنگھ اور ہیڈ کانسٹیبل کمار نے جارحانہ انداز میں جواب دینے سے گریز کیا جبکہ خاتون نے سنگھ کو دھکا دیا جس کی وجہ سے وہ سڑک پر گر گیا اور اس کی کمر پر چوٹ آئی۔
خاتون کی شناخت متھلیش کے نام سے ہوئی ہے جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور اس کا بغیر رجسٹریشن نمبر پلیٹ والا رکشہ بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔