کویت اردو نیوز : جدہ شہر کو عالمی ادارہ صحت نے مشرق وسطیٰ کا پہلا بڑا "صحت مند شہر” قرار دے دیا ہے ۔
24 اخبار کے مطابق مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے وزیر صحت فہد الجلال سے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایکریڈیشن سرٹیفکیٹ وصول کیا۔
اس موقع پر شہزادہ سعود نے کہا کہ یہ کامیابی اللہ کا شکر ہے اور پھر مملکت کی اعلیٰ قیادت کے دانش مندانہ اقدامات اور فیصلوں کی بدولت حاصل ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس سلسلے میں تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے بھی مبارکباد کے مستحق ہیں کیونکہ انہوں نے ہر موقع پر مثالی تعاون فراہم کیا اور معاملات کو ایمان داری سے سرانجام دیا۔
قبل ازیں مکہ ریجن کے نائب امیر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے جدہ کے شمالی علاقے میں نئے خصوصی میٹرنٹی ہسپتال کا افتتاح کیا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی "ایس پی اے” کے مطابق اسپتال کے افتتاح کے موقع پر وزیر صحت فہد بن عبدالرحمن الجلال بھی موجود تھے۔ ہسپتال کے منصوبے کی تعمیر پر 416 ملین ریال لاگت آئی ہے۔