کویت اردو نیوز 23 دسمبر: متحدہ عرب امارات میں وزارت افرادی قوت و اماراتائزیشن نے اتوار یکم جنوری 2023 کو نئے عیسوی سال پر تعطیل کا اعلان کردیا گیاہے۔
وزارت افرادی قوت نے نئے عیسوی سال کی چھٹی کا اعلان سرکاری اور پرائیوٹ سیکٹرز کے لیے منظور شدہ تعطیلات کے بارے میں کابینہ سے جاری ہونے والے فیصلے کے تناظر میں کیا ہے۔
پرائیوٹ سیکٹر کے تمام ملازمین کو تنخواہ سمیت چھٹی دی جائے گی۔ تعطیل کا فیصلہ کابینہ سے جاری ہونے والے فیصلے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کے رہائشی اگلے سال کئی طویل چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے جس میں چھ دن کا وقفہ بھی شامل ہے۔ حکومت کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق اگلے سال کی چھٹیوں کی مکمل فہرست درج ذیل ہے۔
- نیا سال: یکم جنوری
- عید الفطر: 29 رمضان سے 3 شوال
- یوم عرفہ: ذوالحجہ 9
- عید الاضحٰی: ذوالحجہ 10-12
- ہجری نیا سال: 21 جولائی
- نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت: 29 ستمبر
- متحدہ عرب امارات کا قومی دن: دسمبر 2-3
The Ministry of Human Resources and Emiratisation (MoHRE) has announced that Sunday, January 1, 2023, will be an official paid holiday in the UAE for all private sector employees.#MoHRE #UAE pic.twitter.com/c3DYnUXnq4
— وزارة الموارد البشرية والتوطين (@MOHRE_UAE) December 20, 2022
جیسا کہ ظاہر ہے کہ فہرست میں مذکور کچھ تعطیلات ہجری اسلامی کیلنڈر پر مبنی ہیں اور ان کی متعلقہ گریگورین تاریخیں چاند دیکھنے پر منحصر ہوں گی۔