کویت اردو نیوز: سعودی عرب (جدہ )معروف صحافی اینکر پرسن کامران ملک کے اعزاز میں نجی ریسٹورنٹ کے مالک جناب علی نے جدہ آنے پر دعوت افطار کا اہتمام کیا ، تقریب میں جدہ کی پاکستانی کمیونٹی اور صحافی برادری نے شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان زمزم ریسٹورنٹ کے مالک جناب علی نے کہاکہ "ہم اپنے پیارے بھائی کامران ملک کو جدہ شہر میں خوش آمدید کہتے ہیں اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنےپر مبارکبادپیش کرتےہیں ،رمضان کےبرکت والےمہینےمیں تمام دوستوں کو ایک جگہ اکٹھادیکھ کر بے حد خوشی ہورہی ہے ، ملک کامران صاحب کی پاکستانی کمیونٹی اور صحافت کیلیے جو خدمات ہیں میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں-”
تقریب سےخطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی منڈی بہاولدین کے سینیئرنائب صدرگلزار منظور مانگٹ کاکہنا تھاکہ "ہم اپنے پیارےبھائی کو جدہ آنےپر خوش آمدید کہتےہیں ، جدہ کی کمیونٹی نےہمیشہ اپنےاھائیوں اور دوستوں کاجدہ آنےپرپرتپاک استقبال کیاہے۔”
تقریب میں کامران ملک کے پرانے اور درینہ دوستوں نے بھی شرکت کی ، جن میں چوہدری وقاص گجر ، عثمان گلزار اور ذیشان شانی نے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کامران ملک
کو عمرہ کی مبارکباد دی ۔
رپورٹ بذریعہ: سعدیہ خان ( سعودی عرب)