کویت اردو نیوز : بین الاقوامی کمپنیوں کی شرکت سے مکہ مکرمہ میں حلال فوڈ فورم کا آغاز کیا جا رہا ے ۔
مکہ مکرمہ میں حلال فوڈ فورم منگل سے شروع ہوگا جس میں مقامی اور بین الاقوامی فوڈ کمپنیاں شرکت کریں گی۔
الوطن اخبار کے مطابق اس فورم کا افتتاح وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی کریں گے اور یہ تین روز تک جاری رہے گا۔
حلال فوڈ فورم میں مختلف وزارتوں اور سرکاری محکموں کی نمائندگی کی جائے گی اور یہ سعودی عرب کے وژن 2030 کے مطابق ملک کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرے گا۔
سعودی عرب جہاں دنیا کا مذہبی مرکز ہے وہیں اس کی معاشی حیثیت بھی مضبوط ہے جس کی وجہ سے حلال خوراک مختلف ممالک کی ضرورت بن چکی ہے۔
سعودی عرب اب اسلامی شریعت کے مطابق حلال خوراک تیار کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔
فورم کے شرکاء حلال فوڈ کے مستقبل، اس کی توسیع اور بہتری کی وجوہات پر غور کریں گے۔