کویت اردو نیوز : رمضان کے مہینے میں تراویح اور سحری کی نمازیں نیند کے قدرتی شیڈول کو بدل دیتی ہیں، جس سے جسم کی حیاتیاتی گھڑی متاثر ہوتی ہے ، لیکن آپ چند چیزوں کو اپنا کر ماہ رمضان میں اپنی نیند کا دورانیہ بہتر بنا سکتے ہیں۔
ناشتے میں ایسی غذائیں کھانے سے گریز کریں جن میں چینی یا چکنائی کی مقدار زیادہ ہو کیونکہ جسم کو انہیں ہضم کرنے کے لیے زیادہ کوشش کرنی پڑتی ہے جس سے نیند متاثر ہوتی ہے،سونے سے چند گھنٹے پہلے چائے یا کافی پینے سے پرہیز کریں تاکہ آپ پرسکون نیند لے سکیں۔
رمضان میں اپنے سونے کے معمولات کو تبدیل کرنے کے علاوہ، یہ ضروری ہے کہ ہر روز سونے اور جاگنے کے اوقات ایک جیسے ہوں۔ اس سے جسم کو نیند میں ہونے والی تبدیلی کے مطابق ڈھالنے میں مدد ملے گی اور نیند کی کمی کے امکانات کم ہوں گے۔
افطار اور تراویح کے بعد سحری تک کم از کم 4 گھنٹے کی نیند لینے کی کوشش کریں۔ سحری اور نماز کے بعد دو گھنٹے کی نیند سے پوری رات کی نیندکاکم ازکم دورانیہ چھ گھنٹےہے۔
دوپہر میں ایک مختصر قیلولہ جسمانی توانائی میں اضافہ کرتی ہے اور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو بھی فائدہ پہنچاتی ہے۔ لیکن دوپہر کو سونے کا دورانیہ 20 سے 30 منٹ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ زیادہ دیر تک سونے سے جسمانی اور ذہنی تھکاوٹ کا احساس بڑھ جاتا ہے۔