کویت اردو نیوز ، 1 اکتوبر 2023: چھوہارہ سرخ رنگ، میٹھا ذائقہ اور گرم تاثیر والا پھل ہے۔ یہ تمام موسموں میں ہر جگہ گروسری اسٹورز پر آسانی سے دستیاب ہے۔ چھوہارے کو تو سبھی جانتے ہیں لیکن اس کی اتنی اہمیت نہیں بتائی جاتی، اس لیے آج ہم آپ کو اس شائستہ پھل کے کئی فائدے بتائیں گے جو شاید آپ کو معلوم نہ ہوں۔
دانت کے درد کے لیے:
کمزور دانتوں کو طاقت دینے کے لیے ایک گلاس دودھ میں 10 چھوہارے ابال کر پینا بہت مفید ہے۔ یہ دانتوں کو مضبوط بناتا ہے اور مسوڑھوں سے آنے والا خون روکتا ہے اور دانتوں کو گرنے سے بھی روکتا ہے۔
دیگر فوائد:
جوڑوں کے درد اور سوجن کے لیے 7 چھوہارے پانچ ماشے دودھ میں پیس کر صبح ناشتے کے ساتھ کھانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔
حاملہ عورت کو ایک کپ دودھ میں سات دانے بھگو کر کھلانے سے بچے کی پیدائش آسان ہو جاتی ہے۔
دودھ کے ساتھ چھوہارے پینے سے کمر کے درد میں آرام ملتا ہے۔
چھوہارے کھانے سے پھیپھڑے مضبوط ہوتے ہیں اور وہ صحت مند رہتے ہیں ، یہ گردوں کے لیے بھی مفید ہیں ۔