کویت اردو نیوز : دولہے نے اپنی بارات کو یادگار بنانے اور سب کی توجہ مبذول کرانے کے لیے انوکھا انداز اپنایا جو اس کو کافی مہنگا پڑا ۔
آج کل بارات کو مختلف انداز میں لے جانے کا رواج بڑھتا جا رہا ہے، جہاں کوئی اپنی دلہن کو مہنگی گاڑی یا موٹر سائیکل پر لینے جاتا ہے ، وہیں ایک دولہے نے سب سے انوکھا طریقہ آزمانے کا فیصلہ کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے انکیت نامی دولہے نے اپنی بارات کو یادگار بنانے اور سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کے لیے انوکھا انداز اپنایا جو دولہے کو بہت مہنگا پڑا ۔
میڈیا رپورٹس کیمطابق دلہا اپنی بارات میں گاڑی کے اوپر کھڑا تھا اور بارات ہائی وےسےگزر رہی تھی اوربارات کی ڈرون کیمرے سے فلم بندی کی گئی تاہم پولیس عین موقع پرپہنچ گئی۔
ہائی وے پولیس نے قانون کی خلاف ورزی پر دولہے کو روکا، اور اس کی گاڑی ضبط کر لی اور دولہے کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔