کویت اردو نیوز : غصہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے یہ رشتوں کے ٹوٹنے کا باعث بھی بنتا ہے جس کے نتیجے میں جسم زہریلے مادے خارج کرتا ہے جس سے کئی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں ، تاہم صبر و تحمل ور عقل مندی کے ساتھ ان مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
ذاتی حملے نہ کریں بلکہ جارحانہ رویے کو پرسکون کرنے کی کوشش کریں۔ اپنے ساتھی کے اس جارحانہ رویے کو سخت الفاظ میں نہ دہرائیں۔ اس کے رویے کو سمجھیں اور اس کے کردار پر انگلی نہ اٹھائیں.
اپنے ساتھی پر جوابی غصہ کرنے سے صورتحال مزید خراب ہوگی۔ بعض اوقات غصے میں آدمی ایسے الفاظ کہتا ہے جو بعد میں اسے پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں دیتا۔ لہذا، بالکل رد عمل نہ کرنا ماحول کو کنٹرول کرنے کی کلید ہے۔
اگر آپ کا ساتھی غصے میں ہے تو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ کوئی حد پار نہیں کرنی چاہیے ، جو تلخی سے بھرے غیر صحت مند تعلقات کا باعث بنے۔ بعض اوقات یہ کیفیت عارضی ہوتی ہے تو مزاج ٹھنڈا ہونے کے بعد خود بخود معمول بن جاتا ہے ، لہٰذا، زبانی یا جسمانی طور پر غلط رویے ظاہر نہ کریں، جس سے تعلقات خراب ہو سکتے ہیں۔
جب ایک فریق غصے میں ہو تو دوسرا فریق پرسکون رہے اور اچھا برتاؤ کرے تو معاملہ بڑھنے کے بجائے وہیں ختم ہو جائے گا۔