کویت اردو نیوز ، 11 اکتوبر 2023: الائچی میں نہ صرف متعدد اقسام کے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں بلکہ اس میں موجود سوزش کو دور کرنے والی خصوصیات صحت کو بے شمار فوائد فراہم کرتی ہیں۔
السر کے مسائل:
الائچی آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے کا کام کرتی ہے اور یہ معدے کے السر کو روکنے میں بھی فائدہ مند ہوتی ہے۔
سانس کی بو روکنا
الائچی سانس کی بدبو کو ختم کرنے کیلیے استعمال کی جاتی ہے۔
بلڈ پریشر میں کمی:
الائچی ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے انتہائی بہترین انتخاب ہے کیوں کہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس بلڈ پریشر کو کم کرتےہیں۔
کینسر کی روک تھام:
الائچی میں پائے جانے والے مرکبات کینسر کے خلیات سے لڑنے کی صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹیومر کی افزائش کو بھی روکتے ہیں۔
سوزش کی خصوصیات:
الائچی انسانی جسم میں سوزش کو کم کرتی ہے ۔