کویت اردو نیوز : دبئی پولیس کے تعاون سے سالانہ مہم کے طور پر مختلف چوراہوں اور سڑکوں پر افطار کے وقت گزرنے والی گاڑیوں میں بیٹھے روزہ داروں میں ڈیڑھ ملین افطار بکس تقسیم کیے جائیں گے۔
دبئی، ابوظہبی، راس الخیمہ اور عجمان کے 13 مقامات پر 300 سے زائد رضاکار رمضان پارسل تقسیم کرنے کی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔
دبئی پولیس نے ایستر ہیلتھ کیئر کے تعاون سے رمضان کے مہینے میں افطار پارسل تقسیم کرنے کی مہم شروع کی۔
حفظان صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے، پیکجز میں کھجور، پانی، کیک اور ایک جوس باکس شامل ہے۔
یہ رضاکار سڑکوں پر آنے والے مسافروں کو افطار کے وقت سے چند لمحوں پہلے روزانہ 5000 افطاری کے ڈبے تقسیم کرنے میں مدد کریں گے۔
گزشتہ سال ماہ صیام میں اس مہم کے دوران 171,000 افطاری پیکٹس تقسیم کیے گئے تھے ،تاہم اس سال یہ تعداد بڑھ کر 150,000 ہو گئی ہے ۔
دبئی پولیس کے اہلکار جمعہ المھیری نے کہا کہ اس مہم سے متحدہ عرب امارات میں مقامی اور غیر ملکی شہریوں کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کے جذبات میں اضافہ ہوتا ہے۔
جمعہ المھیری نے کہا: "ہمیں رمضان کے مقدس مہینے میں اس خیراتی کام پر Esther DM Healthcare کے ساتھ دوبارہ تعاون کرنے پر فخر ہے ، یہ تعاون ماہ مقدس کے دوران متحدہ عرب امارات کے باشندوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کے جذبے کی بہترین مثال ہے۔