کویت اردو نیوز 21 جنوری: سعودی عرب میں پولیس فورس میں بھرتی ہونے والی ایک خاتون کو اس کی ماں کی طرف سے دفاع وطن کی اہم ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کی ذمہ داری سنبھالنے والی خاتون سپاہی کو اس کی ماں گلے لگا رہی ہے جبکہ
ہونہار بیٹی ماں سےملتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور اس کی آنکھوں سے فرط جذبات سے آنسو بہہ نکلے۔ دوسری طرف سوشل میڈیا پر ماں بیٹی کی جذباتی ملاقات کے منظرکو غیر معمولی طور پر سراہا گیا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سب سے اہم اور مثبت ویڈیوز میں سے ایک ہے جس پر انسان کو بجا طور پر فخر محسوس کرنا چاہیے۔
ایک بیٹی دفاع وطن کے میدان میں اترتی ہے اور اس کی ماں اسے گلے سے لگا کر اس کی ہمت افزائی کرتی اور اسے دعاؤں سے نوازتی ہے۔ دوسری طرف سپاہی بھرتی ہونے والی خاتون نے جہاں اپنی پیاری ماں کی بے پناہ محبتوں کا شکریہ ادا کیا وہیں انٹرنیٹ پر صارفین کی طرف تحسین اور پذیرائی پر ان کا شکریہ ادا کر رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ماجد الداویش نے اس شعبے میں 211 خواتین کیڈٹس کی بھرتی کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف جیل خانہ جات میں تربیت کا تیسرا بنیادی کورس مکمل کیا۔