کویت اردو نیوز : سعودی عرب (سعدیہ خان)جدہ میں اگر پاکستانی ریسٹورنٹس کی بات کی جائے تو زمزم ٹونائٹ ایک ایسا ریسٹورنٹ ہے جہاں پر آپ کو ( پاکستان ) لاہور ، گجرانوالہ ، پشاور اور کراچی کی جو کھانوں کی مختلف نو اقسام کی ورائٹی ہے وہ ہمیشہ دستیاب رہتی ہے ۔
حال ہی میں زمزم ٹو نائٹ نے فیملی حال کا افتتاع کیا ہے ، اس موقع پر زمزم ٹونائٹ کے اونر علی ارشاد کا کہنا تھا ہماری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ اپنے پاکستانی بھائیوں کو پاکستانی مزیدار کھانے سعودی عرب میں کھلائے جائیں۔
ہمارے پاس پاکستان کی مزیدار کھانوں کی تمام ورائٹی دستیاب ہے ، جس میں ہماری ٹریڈیشن جو پنجاب کی ثقافت ہے وہ آپ کو ہمارے ریسٹورنٹ میں مکمل طور پر نظر آئے گی۔
رمضان شریف میں ہم نے اپنے تمام اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مختلف ڈشیں متعارف کروائی ہیں ، جس میں گولا کباب ، شنواری کڑاہی ، کراچی کی نہاری ، لاہور کے پائے ، بٹ کڑاہی ، پاکستانی تمام کھانوں کی ورائٹی ہمارے پاس دستیاب ہیں ۔انہوں نےکہاکہ ہم سعودی عرب جدہ میں اپنے تمام پاکستانی بھائیوں کی خدمت کے لیے بیٹھے ہوئے ہیں ۔