کویت اردو نیوز : کیا آپ کو معلوم ہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں روزانہ 3000 سے زائد افطار دستر خوان پانچ منٹ میں کیسے سمیٹے جاتے ہیں؟
کلینزنگ اتھارٹی، جس کی نمائندگی جنرل اتھارٹی مسجد نبوی کے انتظامی امور کے انچارج کرتی ہے، رمضان کے بابرکت مہینے میں افطار کے معاملات کا اہتمام کرتی ہے۔ اس میں افطار کے وقت مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں رکھے افطار دسترخوانوں کو مختصر وقت میں سمیٹنا بھی شامل ہے۔
مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے ڈس انفیکشن ڈپارٹمنٹ کے انڈر سیکرٹری محمد معاذ العمری نے سعودی پریس ایجنسی کو بتایا ہے کہ مغرب کی اذان اور اقامت کے درمیان صرف پانچ منٹ کے اندر اندر 3000 سے زیادہ افطار ٹیبلز کو سمیٹ لیا جاتا ہے ، اس موقع پر کارکنوں کی تعداد 450 سے زائد ہے۔ انہیں 180 کنٹینرز کو پانچ منٹ کے اندر اندر ہٹانا ہوتاہے۔
العمری نے وضاحت کی کہ افطار دسترخوان پر پڑی فاضل اشیاء کو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے باہر ٹھکانے لگایا جاتا ہے جس سے نمازیوں کو کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔