کویت اردو نیوز، 5مئی: قطری وزارت صحت عامہ (ایم او پی ایچ) نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایتھیلین آکسائیڈ والی دو انسٹنٹ نوڈلز مصنوعات قطر کو درآمد نہیں کی جاتیں، وزارت نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قطر میں تمام کھانے پینے کی اشیاء کی سختی سے جانچ پڑتال اور معیار کی نگرانی کی جاتی ہے۔
زیر بحث دو مصنوعات – ملائیشیا میں تیار کردہ Ah Lai White Curry انسٹنٹ نوڈلز، اور lndomie کے Ayam Spesial (چکن اسپیشل) انڈونیشیا کے انسٹنٹ نوڈلز – کو کچھ ممالک میں، ان میں ایتھیلین آکسائیڈ کی موجودگی کی اطلاع پر واپس لے لیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وزارت صحت کا بیان اتوار کو اس وقت سامنے آیا جب ان انسٹنٹ نوڈلز میں ایتھیلین آکسائیڈ کی غیر اجازت شدہ لیول کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
یہ بتاتے ہوئے کہ دونوں مصنوعات قطر کو درآمد نہیں کی جاتی ہیں، وزارت نے کہا کہ اسی طرح کی اشیاء ارائیول پورٹ پر تکنیکی کنٹرول کے طریقہ کار سے مشروط ہیں۔ یہ مصنوعات الیکٹرانک سسٹم (وثیق) میں مخصوص خطرے کی سطح کے مطابق ورچوئل ڈٹیکشن اور لیبارٹری تجزیہ سے گزرتی ہیں۔
وزارت صحت نے کہا کہ اس نے اس سلسلے میں اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔
ان میں مختلف آؤٹ لیٹس کو ایک سرکلر جاری کرنا شامل ہے جس سے ان کو ایک تجزیہ سرٹیفکیٹ منسلک کرنے کا پابند کرنا ہے جس سے یہ ثابت ہو کہ انسٹنٹ نوڈلز کی کوئی بھی کھیپ ایتھیلین آکسائیڈ سے پاک ہے، خواہ وہ کسی بھی ملک کی کمپنی ہو۔
یہ اقدامات اس وقت تک درست ہیں جب تک کہ وزارت کی طرف سے کوئی مزید نوٹس جاری نہیں کیا جاتا۔
ایتھیلین آکسائیڈ ایک گیس ہے جو کیڑے مار دوا کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ یہ ڈٹرجنٹ میں ایک فعال جزو کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔ اسے کھانے کی چیزوں میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
بین الاقوامی ضابطے خوراک کی چیزوں میں اس کی جائز فیصد کی وضاحت کرتے ہیں، جیسا کہ خوراک میں باقیات، یا دیگر اقسام کی کیڑے مار ادویات کی شرح…