کویت اردو نیوز : وزارت حج و عمرہ نے مکہ کے مکینوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عمرہ زائرین کے لیے قربانی دیں اور حرم کی بجائے اپنی محلے کی مساجد میں نماز ادا کریں۔
"سبق” ویب سائٹ کیمطابق، وزارت نے کہا، "تمام مکہ ایک حرم ہے، جہاں بھی حرم کی حدود میں نماز ادا کی جاتی ہے، وہی نماز حرم میں سمجھی جائے گی ۔
وزارت نے مکہ المکرمہ کے خطے کے لوگوں سے کہا کہ وہ ملک کے اندر اور باہر سے آنے والے زائرین کو موقع فراہم کریں اور اپنے علاقوں کی مساجد میں نماز ادا کریں۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کا شدید رش ہوتا ہے۔
اس سے قبل وزارت حج و عمرہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا تھا کہ عازمین عمرہ پرمٹ میں بتائی گئی تاریخ اور وقت کی پابندی کریں۔
وزارت حج و عمرہ نے یہ بھی کہا کہ عمرہ پرمٹ حاصل کرنے کے پابند عازمین سے ہم تعاون کی امید رکھتے ہیں اور اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ان کا عمرہ قبول فرمائے۔