کویت اردو نیوز 29 اپریل:سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہفتے کی شام کو چاند دیکھنے کی سنت پوری کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے کہا تھا کہ اُن ممالک میں عید الفطر 2 مئی کو ہوگی جہاں رمضان کا مہینہ 2 اپریل کو شروع ہوا تھا۔ سرکاری سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نےملک بھر کے مسلمانوں سے چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔جو کہ شوال کے مہینے کے آغاز اور رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کو ظاہر کرے گا۔ 30 اپریل ان ممالک کے لیے رمضان کا 29 واں دن ہے جنہوں نے 2 اپریل کو رمضان کے پہلے روزے کا مشاہدہ کیا علاوہ ازیں گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق
متحدہ عرب امارات میں رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ نے متعدد اعلی عہدیداروں کے ساتھ مل کر 30 اپریل کوچاند دیکھنے کا اعلان کیا ہے۔ فلکیاتی مرکز کا یہ بھی کہنا تھا کہ 30 اپریل کو شوال کا چاند دیکھنا ناممکن نظر آتاہے،تاہم اجلاس کو سنت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ترتیب دیا جائے گا۔