کویت اردو نیوز : محکمہ موسمیات کے ریڈار سے موصول ہونے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ریاض اور گردونواح میں تیز بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات نے ریاض کے لیے وارننگ بھی جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریاض شہر اور اس کے گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہونے کا بھی امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
موسم کی صورت حال کے پیش نظر ریاض ایئرپورٹ انتظامیہ نےکہاہےکہ مسافر ایئرپورٹ آنے سےپہلے فلائٹ انکوائری سے رابطہ کرکے تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لےلیں۔
موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاض ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ موسم کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر تمام مسافر شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے سے قبل اپنی فلائٹ کنفرمیشن حاصل کرلیں۔
موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے بعض مقامات پر سیلاب آسکتا ہے۔ اس حوالے سے سول ڈیفنس نے بھی لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔