متحدہ عرب امارات 24 جولائی: امارات ائیرلائن کا اپنے مسافروں کے لئے بڑا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی ائیرلائن امارات نے اپنے صارفین کے سفری اعتماد کو بڑھانے کے لئے صارفین کے کورونا وائرس سے متعلق طبی اخراجات کو پورا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امارات کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات آنے یا متحدہ عرب امارات سے دنیا کے کسی بھی ملک سفر کے لئے اگر امارات ائیرلائن کا انتخاب کرینگے تو ایسے صارفین کے COVID-19 سے متعلق طبی اخراجات اور قرنطین کے اخراجات امارات ائیرلائن برداشت کرے گی۔
270 وسیع حجم والے طیاروں کا بیڑہ چلانے والی امارات ائیر لائن نے اپنا آپریشن مارچ کے آخر میں بند کورونا بحران کے دوران تجارتی پروازوں کی عالمی بندش کے باعث روک دیا تھا تاہم دو ہفتوں کے بعد اس نے ایک محدود نیٹ ورک پر دوبارہ آپریشن شروع کیا اور اگست کے وسط تک 58 شہروں میں اڑان بھرنے کا ارادہ کیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کویت نے تارکین وطن اور شہریوں کا مفت کورونا ٹیسٹ کرنے کا اعلان کر دیا
امارات گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو شیخ احمد بن سعید المکتوم نے ٹویٹر پر کہا "امارات پہلی ایئر لائن ہوگی جو اپنے صارفین کے لئے COVID-19 طبی اخراجات برداشت کرے گی اگر وہ متحدہ عرب کے لئے یا متحدہ عرب مارات سے سفر کریں یا دنیا کے کسی ملک سے بھی۔”
دبئی میڈیا آفس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی مسافر کورونا وائرس کا شکار ہو تو وہ طبی اخراجات میں 150،000 یورو ($ 173،600) تک اور 14 روز کے لئے روزانہ 100 یورو تک کا دعوی کر سکتا ہے۔ یہ پالیسی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور 31 اکتوبر 2020 ء تک برقرار رہے گی۔