کویت اردو نیوز : مائیگرین سے بچاؤ کے لیے خوراک اور طرز زندگی کی عادات بہت اہم ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ کچھ آسان طریقوں سے آپ مائیگرین کی شدت کو کم کرسکتے ہیں یا اسے ختم کر سکتے ہیں۔
ادرک کی چائے پینے سے مائیگرین کی شدت کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ متلی اور الٹی جیسے مسائل سے بھی تحفظ ملتا ہے۔
تیز روشنی اور تیز آواز سر درد کو مزید خراب کر دیتی ہے، اس لیے جب آپ کو مائیگرین ہو تو کسی پرسکون، تاریک جگہ پر آرام کریں۔ ایسا کرنے سے درد سے نجات کا عمل تیز ہو جائے گا۔
کیفین کافی اور کچھ دیگر مشروبات اور کھانوں میں پایا جاتا ہے، ان کا اعتدال سے استعمال مائیگرین سے نجات فراہم کر سکتا ہے۔ کیفین کچھ درد شقیقہ کی دوائیوں کی تاثیر کو بھی بڑھاتی ہے، لیکن ضرورت سے زیادہ کیفین کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔
جو لوگ کم نیند کا شکار ہوتے ہیں وہ بھی مائیگرین کا زیادہ شکار ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اچھی نیند کو یقینی بنانے سے درد شقیقہ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔
سبز پتوں والی سبزیاں اور گری دار میوے میگنیشیم سے بھرپور ہوتے ہیں۔ تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میگنیشیم لینے سے مائیگرین کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔
دودھ، مچھلی یا چکن بھی مفید ہے۔ وٹامن B2 دودھ، پنیر، مچھلی اور پولٹری میں پایا جاتا ہے۔ یہ وٹامن مائیگرین سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔
ورزش سر درد کو روکتی ہے اور جسم میں ایسے کیمیکل خارج کرتی ہے جو درد سے لڑتے ہیں۔ ورزش نیند کو بہتر بنانے کے ساتھ تناؤ کو بھی کم کرتی ہے، جس سے مائگرین کو روکنے میں بھی مدد ملتی ہے۔اہم، دردکے دوران ورزش سے گریز کرنا چاہیے۔