کویت اردو نیوز : لہسن کی تیز مہک فوائد کا خزانہ ہے جو نہ صرف کھانے میں استعمال ہوتی ہے بلکہ بالوں کی نشوونما اور وزن کم کرنے جیسے مختلف ٹوٹکوں میں بھی استعمال ہوتی ہے۔
کچا لہسن کھانا تھوڑا مشکل کام ہے لیکن اس سے وزن کم کرنے میں بھی بہت زیادہ مدد ملے گی، لہسن کو صبح خالی پیٹ کھانے سے آپ کا مدافعتی نظام بھی مضبوط ہو جائے گا۔
لہسن اور لیموں کی چائے قوت مدافعت کو مضبوط بنانے اور جسم سے اضافی چربی کو دور کرنے میں بھی اپنا جادو جیسا کام کرے گی۔
اس کے علاوہ لیموں جسم سے اضافی چربی کو کم کرنے میں بھی معاون اور مددگار ثابت ہوتا ہے اور اس طرح آپ لہسن اور لیموں کی چائے سے اپنا وزن جلدی سے جلدی کم کر سکتے ہیں۔
لہسن کو وزن کم کرنے کے لیے چٹنی کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے کیونکہ لہسن آپ کے جسم کو کیلوریز جلانے میں مدد دے گا اور اس طرح آپ کا وزن تیزی سے کم ہو گا۔ لہسن کی چٹنی بنانے کے لیے آپ لہسن، سرخ مرچ یا ہری مرچ، پیاز اور دھنیا کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔