کویت اردو نیوز : واٹس ایپ صارفین جلد ہی مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی پر مبنی کچھ نئے فیچرز استعمال کر سکیں گے۔ یہ نئے فیچرز میٹا اے آئی پر مبنی ہوں گے جس کا اشارہ واٹس ایپ کے مختلف بیٹا ورژنز میں دیا گیا ہے۔
واٹس ایپ صارفین کو چیٹ ونڈو میں چیٹ بوٹ AI تک رسائی دینے کے لیے ایک فیچر پر بھی کام کر رہا ہے۔
WABetaInfo نے اطلاع دی ہے کہ Meta نے Android WhatsApp بیٹا میں ایک نیا AI شارٹ کٹ شامل کیا ہے۔
میٹا کے اے آئی سے چلنےوالے فوٹوایڈیٹر کا بھی واٹس ایپ پر تاحالتجربہ کیاجارہا ہے۔ اس فوٹو ایڈیٹر کےاستعمال سے صارفین تصاویرکا بیک گراؤنڈ تبدیل کرسکیں گے۔
AI شارٹ کٹ واٹس ایپ میں سب سے اوپر ہوگا جسے استعمال کرنے والے مختلف سوالات کے جوابات اور مختلف عنوانات پر تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔
واٹس ایپ ایپ کے اندر اسٹیکرز اور تصاویر بنانے کے فیچر کی بھی جانچ کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ تصاویر کو دوبارہ ڈیزائن اور بڑا کرنے کی سہولت بھی صارفین کو دستیاب ہوگی۔
میٹا جس رفتار سے AI ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے، اس کے پیش نظر اسے جلد ہی متعارف کرایا جائے گا۔ تاہم، ان تمام AI فیچرز پر ابھی کام کیا جا رہا ہے، اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ صارفین کے لیے کب دستیاب ہوں گے۔