کویت اردو نیوز،19اگست: سعودی محکمہ ٹریفک نے دوران ڈرائیونگ گاڑیوں کے درمیان حفاظتی فاصلہ نہ چھوڑنے والے ڈرائیوروں کے خلاف جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سعودی عرب میں دوران ڈرائیونگ گاڑیوں کے درمیان فاصلہ نہ چھوڑنے والوں پر ٹریفک کی سنگین خلاف ورزی کے تحت جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے درمیان کافی فاصلہ نہ چھوڑنے والے ڈرائیور پر 150 تا 300 ریال تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
محکمے کیمطابق گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ برقرار رکھنا، اچانک بریک لگنے کی صورت میں حادثات سے بچاؤ کیلئے انتہائی ضروری ہے۔
سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ ضوابط کی پابندی کرنے والی ٹیکسیز پر ہی سفر کیا جائے جن کے لیے متعدد ٹیکنکل خصوصیات مقرر کی گئی ہیں