کویت اردو نیوز : مشرق وسطیٰ کیلیےیورپی یونین کے سفیر Luigi Di Maio نے کہاہےکہ 350 سے زائد یورپی کاروباری اداروں نےاپنےعلاقائی ہیڈکوارٹرکو ریاض منتقل کرنے کیلیے لائسنس حاصل کرلیےہیں۔
یورپی یونین کے سفیر نے2طرفہ تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے کہاہےکہ "سعودی عرب اور یورپی یونین تجارتی امورمیں اہم شراکت دارہیں۔ انہوں نےکہاہےکہ بہت سی معروف یورپی کمپنیاں مملکت میں اپناصدر دفتر قائم کرنےمیں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 1300 سے زائد یورپی کمپنیاں سعودی عرب کے مختلف ترقیاتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں جب کہ 25 ہزار کے قریب یورپی یونین کے شہری سعودی عرب میں مقیم ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب میں غیرملکی سرمایہ کاری بڑھانےکیلیےغیرملکی کمپنیوں کومراعات دینےکااعلان کیاگیاہے۔ مملکت کامقصد 2030 ء تک 480 عالمی کمپنیوں کےعلاقائی دفاترقائم کرناہے۔
سال 2023ء میں مصنوعات جب کہ سال 2022 میں خدمات کے شعبے میں کل مشترکہ تجارتی حجم 87.91 بلین یورو تھا جس میں سے پانچواں حصہ تجارتی سامان پر مشتمل تھا ، جس کی کل مالیت 70.75 بلین یوروتھی۔