کویت اردو نیوز : گھریلو ناچاقی پر بیوی نے شوہر کو قتل کرنے کا واٹس ایپ سٹیٹس پوسٹ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں بیوی نے گھریلو تشدد کی وجہ سے اپنے شوہر کو قتل کرنے کے لیے واٹس ایپ اسٹیٹس پوسٹ کر ڈالا ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کیمطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کےضلع آگرہ کی تحصیل باہ میں میاں بیوی کے درمیان گھریلو ناچاقی کی وجہ سے بیوی نے انتہائی اقدام اٹھا لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی جس کے کچھ عرصے بعد اختلافات شروع ہوگئے۔
بیوی نےسوشل میڈیاایپ واٹس ایپ پر اسٹیٹس پوسٹ کیا کہ شوہر کے قاتل کوپچاس ہزاربھارتی روپےدئیےجائیں گے۔
شوہرنےبیوی کی حالت دیکھتےہی تھانےپہنچ کرتھانےمیں رپورٹ درج کرائی۔ اس نےکیس میں بیوی کےایک دوست کو بھی نامزدکیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔